ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی بی ایم پی حدود کے آلودہ جھیلوں کو ترقی دی جا ئے گی: اننت ہیگڈے آشیسر

بی بی ایم پی حدود کے آلودہ جھیلوں کو ترقی دی جا ئے گی: اننت ہیگڈے آشیسر

Wed, 07 Jul 2021 11:09:01    S.O. News Service

بنگلورو،7؍جولائی(ایس او  نیوز)بائیو ڈاؤرسٹی بورڈ کے صدر اننت ہیگڈے آشیسر نے بتا یا کہ بروہت بنگلور مہا نگر پا لیکے(بی بی ایم پی) حدود میں آلودہ تمام جھیلوں کی ترقی کی جائے گی۔

بی بی ایم پی صدر دفتر میں بورڈ کے زیر اہتمام بین الا قوامی ڈاؤروسٹی ابھیان کے تحت منعقداجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے اننت ہیگڈے نے جانکاری دی۔ انہوں نے بتا یا کہ اس مہم کے تحت جھیلوں کوخوبصورت بنا نے ریاست بھر میں 15اگست تک بورڈ کی جانب سے پروگرم منعقد ہوں گے۔

انہوں نے بتا یا کہ بی بی ایم پی کو چاہئے کہ اس مہم میں بھر پور حصہ لے کر عوام میں بیداری پیدا کرے، خصوصی طور پر درختوں اور پودوں لگا نے پر زور دے۔انہوں نے بتا یا کہ آلودہ جھیلوں میں مو جودہ آبی مخلوق کو محفوظ اور پاک و صاف پانی کے ذرائع میں منتقل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بی بی ایم پی اور محکمہ جنگلات کی جانب سے مشترکہ طور پر جھیلوں کی ترقی کی جا ئے اور عوام کو ممنوع شدہ پلاسٹک کے استعمال کے خلاف بیداری پیدا کی جائے،کیونکہ اکثر پلاسٹ فضلہ سے ہی جھیلیں آلودہ ہو رہی ہیں۔

اجلاس میں بی بی ایم پی چیف کمشنر گورو گپتا اسپیشل کمشنر(جنگلات) ریڈی شنکر بابو،ڈپٹی کنز ویٹر آف فاریسٹ رنگاناتھ سوامی سمیت دیگر حاضر رہے۔


Share: